• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپارازیز کے تصویر بنانے پر جھانوی کپور کی سرزنش

ہدایتکار و پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو پیر کی شام ممبئی ایئرپورٹ پر جلدی میں اپنی فلائٹ پر سوار ہونا تھا۔

وہ اس موقع پر رپڈ جینز، گھریلو شرٹ اور ماسک پہنے جیسے ہی روانگی والے گیٹ پر پہنچیں، تو پاپارازی فوٹو گرافرز انکے قریب پہنچ گئے اور ان کی تصویر لینے کی کوشش کرنے لگے۔

اس موقع پر فوٹو گرافرز نے ڈرائیور سے ان کی تصویر بنانے کے لیے مدد کرنے کو بھی کہا، جس پر جھانوی نے فوٹو گرافرز سے کہا کہ وہ لیٹ ہورہی ہیں۔


تاہم جب ایک فوٹو گرافر تصویر لینے کے لیے ان کے پیچھے چلا تو جہانوی نے فوٹو گرافر سے جھلا کر کہا کہ بہت عجیب سا لگتا ہے ایسے ایئر پورٹ پر پوز دیتے ہوئے مجھے دیر ہورہی ہے۔ 

تازہ ترین