کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پرپہنچیں تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید دو گاڑیاں طلب کی گئیں۔
کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 28 ہزار اور سکھر بیراج پر 4 لاکھ 82 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ نے کہا کہ بھارت نے تقریبات میں شرکت کے لیے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو سعودی سرزمین پر وہ عزت ملی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی
گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد جاپان سے وطن واپس پہنچ گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر پابندیاں مستقل ختم کرنے کی قرارداد منظور نہیں ہو سکی، 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا۔
ملزم نے خاتون کے موبائل فون سے 14,000 روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کیے اور 70,000 روپے بھی مانگے۔ اس نے دھمکی دی کہ اگر وہ واقعے سے متعلق کسی کو بتائے گی تو اس کی تصاویر وائرل کر دی جائیں گی۔
خیبر کے علاقے لالہ چینہ کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی ہے جس میں پشاور کے علاقے چمکنی میں خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
بالی ووڈ کی دبنگ گرل معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ میرے اور میرے شوہر ظہیر اقبال کے درمیان مذہب کبھی نہیں آئیگا۔ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا کہ ہمارے درمیان احترام کا رشتہ ہے جوکہ ظہیر اقبال کے ساتھ میری شادی کو مضبوط بناتا ہے۔
پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے، آج کھلاڑیوں کے درمیان سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا جس میں بابر اعظم سمیت کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کی ہے۔
انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے کھیلوں میں سیاست کے خلاف ورکنگ گروپ بنانے کا اعلان کر دیا۔
ماہرین کے مطابق یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب لیور میں چربی جمع ہونا شروع ہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹشوز تباہ اور جگر پر داغ پڑجاتے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ملک کے زیادہ تر حصوں سےجا چکا ہے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ ٹیم نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں کبھی پہلے بیٹنگ نہیں کی، اور وہ آج پہلے بیٹنگ کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔