• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر خارجہ نے مظاہروں میں جدید آتشی اسلحہ استعمال کرنے کی ویڈیو جاری کردی

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران میں احتجاج کے دوران تخریب کاریوں پرایک ویڈیو کلپ جاری کردیا، ویڈیو کلپ میں ایران میں مظاہروں میں جدید آتشی اسلحہ کا استعمال دیکھا جا سکتا ہے۔

عباس عراقچی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کلپ میں عوامی و سرکاری ٹرانسپورٹ کی توڑ پھوڑ اور آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کلپ میں شرپسند عناصر کو مہارت سے پیٹرول بم استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ چند روز قبل امریکا میں ایک بے گناہ، نہتی نوجوان خاتون کو قتل کیا گیا۔

خاتون کو امریکی امیگریشن ایجنٹ نے نزدیکی فاصلے سے گولی مار کر ہلاک کیا،  ہلاک نہتی بے گناہ نوجوان خاتون امریکی شہری اور 3 بچوں کی ماں تھی، امریکی انتظامیہ نے خاتون کو داخلی دہشت گرد قرار دیا، صدر ٹرمپ نے اس واقعے کو اپنے دفاع کا معاملہ قرار دیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کھلے عام امریکی عوام کو تنبیہ جاری کی، یہاں ایران میں پولیس اہلکاروں کو حقیقی دہشتگرد قتل کر رہے ہیں، ان دہشت گردوں کی نگرانی وہ عناصر کر رہے ہیں جنہیں مائیک پومپیو موساد کے ایجنٹ قرار دے چکے ہیں، اس حوالے سے ہمارے پاس ناقابل تردید ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کیا ایران میں احتجاج واقعی آزادی کےلیے احتجاج دکھائی دیتا ہے؟ کیا یہ مناظر امریکی انتظامیہ اپنے ہی ملک کی سرحدوں کے اندر کبھی برداشت کرے گی؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید