• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈیو اسٹیشن گوادر کے ہائی پاور ٹرانسمیشن سسٹم کی منظوری دیدی گئی

گوادر(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر دفاعی پیداوارزبیدہ جلال کی کوششوں سے ریڈیواسٹیشن گوادر کے ہائی پاور ٹرانسمیشن سسٹم کی منظوری دیدی گئی اسلام آباد سے انجنئیرنگ سیکشن کی ٹیم گوادر براڈ کاسٹنگ ہاؤس اور ٹرانسمیٹر کی تنصیب کے پر اجیکٹ سائٹ معائنے کیلئے پہنچ گئی ہے براڈ کاسٹنگ ہائوس کا تعمیراتی کام پاک پی ڈبلیو کے انجینئرز کی زیر نگرانی عنقریب شروع ہوگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق شہر میں100 کلوواٹ کے ٹرانسمیٹر کی تنصیب عوام کا بنیادی اوردیرینہ مطالبہ رہا ہے۔گزشتہ دور حکومت میں زبیدہ جلال نے گوادر اور تربت میں ہائی پاور ٹرانسمیٹرزنصب کروانے کی منظوری کروائی تھی اوراب دوسری مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر زبیدہ جلال نے ترجیحی بنیادوں پر گوادر ریڈیو اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز ریلیز کروائے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ریڈیو اسٹیشن گوادرمیں ہائی پاور ٹرانسمیٹر کی تنصیب سے خلیجی ممالک میں بھی مقامی اور قومی زبان کے نشریاتی پروگرام اور نیوز بولٹن سنی جائے گی۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا کہنا ہے کہ گوادر۔ریڈیو اسٹیشن علاقائی ثقافت کے فروغ مادری زبان کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

تازہ ترین