• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی ضیاء شاہد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

سینئر صحافی ضیاء شاہد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے 


لاہور(نمائندہ جنگ)سینئر صحافی ضیاء شاہد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 77 سال تھی۔ انکی نماز جنازہ آج شام ساڑھے چار بجے این بلاک کرکٹ گرائونڈ ماڈل ٹائون میں ادا کی جائیگی،ضیاشاہد گردوں اور دل کے عارضے اور دیگر امراض میں مبتلا تھے۔ گزشتہ 2 ہفتوں سےشیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھے، انکا پیس میکر نصب ہونا تھا جس کی تیاری کیا جارہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، انھوں نے سوگواران میں بیٹا بیٹی اور بیوہ چھوڑے ہیں۔وہ چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں و نیا اخبار،چیف ایگزیکٹو چینل 5 نیوز تھے،وہ اے پی این ایس کے سابق سینئر صدر اور سی پی این ای کے صدر تھے۔اسلام آبادسے نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ضیاء شاہد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج ، لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ضیا شاہد کا صحافت میں اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے پاکستانی سیاست کے کئی تاریخی ادوار دیکھے اور ان میں اپنا کردار ادا کیان لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نےر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء شاہد نےمسلسل محنت اور مشقت کے ذریعے صحافت میں نام بنانے کی روایت قائم کی۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔

تازہ ترین