فلک شبیر نے سارہ خان کا دوست ہونے کا حق ادا کر دیا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک شبیر نے سارہ خان کا دوست ہونے کا حق ادا کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر اہلیہ، اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ آج کل چھٹیوں کے سلسلے میں بیرون ملک موجود ہیں اور خوب انجوائے بھی کر رہے ہیں۔

فلک شبیر اور سارہ خان کی جانب سے بیرون ملک چھٹیاں گزارتے ہوئے خوب یاد گار لمحات کیمرے کی آنکھ میں بند کیے جا رہے ہیں جبکہ دونوں فنکار اس دوران اپنے مداحوں کو بھی اپنے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رکھے ہوئے ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر کی جانب سے ہر آنے والے دن کی نئی تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں جن میں دونوں ہی ایک ساتھ خوبصورت جگہوں پر خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہوتے ہیں۔

حال ہی میں فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سارہ خان اُن کی دوست ہیں۔

دوسری اسٹوریز میں انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی دوست سارہ خان کی تصویریں لے رہے ہیں اور اُن کے کیمرہ مین بنے ہوئے ہیں جبکہ سارہ خان آرام سے ایک جگہ بیٹھے تصویریں بنوانے کے لیے پوز دے رہی ہیں۔

ان دونوں فنکاروں کی جانب سے شیئر کی گئی یہ خوبصورت تصویریں اور اسٹوریز انٹرنیٹ پر خوب مقبولیت حاصل کر رہی ہیں ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید