• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو رہا کرنے نہیں جارہے، شیخ رشید


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی کو رہا کرنے نہیں جارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات ٹھیک ہوجائیں گے، کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔


شیخ رشید احمد نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کوئی سمری مسترد نہیں ہوئی، کابینہ اجلاس میں سیاسی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 27 نکاتی ایجنڈا منظور کیا گیا۔

تازہ ترین