• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا


پاکستان میں رمضان المبارک 1442ھ کا چاند نظر آگیا ہے، پہلا روزہ کل ہوگا۔

ماہ صیام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت پشاور میں اجلاس ہوا۔

ملک بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ 

چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان میں آج مطلع صاف رہا، ایک جم غفیر نے چاند دیکھا۔

انھوں نے کہا یہ بھی کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں رمضان کا چاند نظر آگیا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل محکمہ موسمیات نے بھی بتایا تھا کہ 13 اپریل کو چاند کی رویت کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین