• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، نومنتخب آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی وائس چانسلر سے ملاقات، سینڈیکیٹ میں نمائندگی کیلئے جلد الیکشن کرائینگے، ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نومنتخب آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کے وفد نے صدرڈاکٹر حسان اوج کی سربراہی میں منگل کے روز شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اوردوران ملاقات مختلف امور پر تفصیلی گفت وشنیدہوئی ہے۔شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادیتے ہوئے کہا کہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے وقتاً فوقتاً تربیتی پروگرامز کا انعقاد ناگزیر ہے اور کووڈ19 کی صورتحال کی بہتری پر تربیتی پروگرامز کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔جامعہ کراچی کی ترقی کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار اداکرناہوگا اسی صورت میں ہم مزید ترقی کرسکتے ہیں۔سنڈیکیٹ میں حلقہ آفیسر کی نمائندگی کے حوالے سے شیخ الجامعہ نے کہا کہ اس حوالے سے حالیہ ہونے والی سنڈیکیٹ میں فیصلہ کرلیا گیا ہے اور بہت جلد ہی ایک آفیسرکی سنڈیکیٹ میں نمائندگی کے سلسلے میں الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین