اسلام آباد( فاروق اقدس ، نامہ نگار خصوصی ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں باہمی اختلافات کے باعث علیحدہ ہونے والی جماعتوں پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے اس ’’واٹس ایپ گروپ ‘‘ سے نکال دیا گیاہے جو پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے مرکزی عہدیداروں اور راہنمائوں کے درمیان اہم اطلاعات اور پی ڈی ایم کی جانب سے مقاصد کی پیش رفت سے باہمی طور پر ایک دوسرے کو آگاہ کرنے کیلئے بنایاگیا تھا ۔