• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی بالادستی اور ریاست کی رٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، عثمان بزدار

لاہور (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ اور پولیس کو قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کا حکم دیدیا، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور رٹ آف دی اسٹیٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، راستے بند کرنے سے عوام خصوصاً ًبوڑھوں، بیماروں اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،راستوں کی بندش سے عوام کو جو تکلیف اٹھانا پڑی ، ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں، راستے بند کرنا قابل مذمت اقدام ہے، عثمان بزدار نے واضح کیا کہ جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کی ذاتی طور پررات بھر سے مانیٹرنگ اوراحکامات جاری کر رہا ہوں۔

تازہ ترین