کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز کوئٹہ کے رہنمائوں میر ظفر قمبرانی ، ادریس خان و دیگر نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ٹھیکیداروں سے ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لیا جائےیہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کوئٹہ کو پی ایس ڈی پی سال 2020-21 میں ترقیاتی کاموں کی مد میں جاری اسکیموں کی تشہیر جو مقامی اخبارات میں مختلف تاریخوں میں ہوئی اور ان ترقیاتی اسکیموں میں حصہ لینے کی غرض سے ہم نے بذریعہ اپنے فرمز حصہ لیاکل منصوبوں کی تعداد 59تھی جن میں سے 36 اسکیم دفتر سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کوئٹہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مبینہ طور پر سفارش کی بنیاد پر ازخود ٹھیکیداروں میں بلا کسی میرٹ کے تقسیم کئے