گجرات (نمائندہ جنگ) صوبائی محتسب گجرات آفس میں ماہ اپریل کے دوران 27شکایات پر فیصلہ سنادیا گیا جبکہ گورنر پنجاب سے اپیل مسترد ہونے پر 3شکایات پر گذشتہ مہینوں کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد بھی کرادیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈوائزر صوبائی محتسب ضلع گجرات ملک عبدالرزاق نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔