• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: 34 ہزار 775 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکیں

خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ افراد میں سے صرف 14 فیصد کی کورونا ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں 34 ہزار 775 معمر افراد اور ہیلتھ ورکرز نے ویکسین کی دونوں ڈوز لگوالی ہیں۔

حکام کے مطابق خیبرپختونخوامیں 2 لاکھ 40 ہزارسے زیادہ افرادنے ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کروائی تھی۔


اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 40 ہزار میں سے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد معمرافراد ہیں، جنہوں نے ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 80 ہزار سے زیادہ ہیلتھ ورکرز نے ویکسین لگانے کیلئے رجسٹریشن کروائی۔

حکام کے مطابق صوبے میں 1 لاکھ 43 ہزارسے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 34 ہزار 775 کو دونوں ڈوز لگ چکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کے 236 مراکز قائم کیے گئے ہیں، صرف صوبائی دارالحکومت پشاور میں 15 سینٹرز پر ویکسین لگائی جارہی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پشاور میں یومیہ ایک ہزار بزرگ اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسینشین ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبے کو 2 لاکھ47 ہزار ویکسین فراہم کی تھی، جن میں سے 70 ہزار ڈوزز اسٹاک میں موجود ہیں۔

تازہ ترین