گجرات (نمائندہ جنگ) عدالت نے ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی نے مقدمہ قتل میں سزائے موت پانے والے قیدی مجرم محمد ارشد کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، مجرم کو 2مئی کو ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔