• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن سیٹ پر پانی کا چھڑکاؤ کرتے تھے

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نوجوانی کے دنوں میں سیٹ کے کمپاؤنڈ پر پانی کا چھڑکاؤ کیا کرتے تھے۔

انھوں نے یہ انکشاف اپنے حالیہ بلاگ میں اپنے ماضی کی یادوں کی شیئر کرتے ہوئے کیا۔

لیجنڈری اداکار نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں شوٹ کا تذکرہ کیا، اور بتایا کہ وہ کس طرح وقت پر سیٹ پر پہنچ جاتے تھے۔

اپنے بلاگ میں انھوں نے لکھا کہ ان کے لیے سب سے پریشان کن رات شوٹ سے پہلے کی ہوتی تھی، جس کی وجہ یہ ہے کہ بہت لمبے عرصے بعد ’آبِ حیات‘ ملا تھا۔

امیتابھ نے بتایا کہ ایک دن پروڈکشن والے نے آکر مجھ سے معذرت کی، تو میں اس سے پوچھتا کہ ایسا کیوں کیا تو اس نے جواب دیا کہ میں نے آپ کو انتظار کروایا اس لیے۔

انھوں نے ہنستے ہوئے لکھا کہ یہ چاندیولی اسٹوڈیو ہے، ہمارے وقتوں میں یہاں ہم صبح 7 بجے پہنچ جاتے تھے۔

امیتابھ نے لکھا کہ وہ تو اس وقت اسٹوڈیو پہنچ جاتے تھے جب کوئی بھی نہیں پہنچتا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تو اسٹوڈیو پہنچ کر گیٹ سے لے کر شوٹ کی ہر جگہ پر چھڑکاؤ کرتے تھے۔ 

تازہ ترین