• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم اپنی برق رفتار اننگز پر کیا کہتے ہیں؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی فتح اور ایک روزہ کرکٹ کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بابراعظم نے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے، مجھے بار بار گیم تبدیل کرنا پڑتا ہے۔


قومی کپتان نے مزید کہا کہ کوشش کررہا ہوں کہ اپنی کرکٹ میں مزید بہتری لاؤں، کافی عرصے سے کوشش کررہا تھا کہ میچ فنش کروں، آج تقریباً میچ کے آخر تک گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ہمارے بولرز نے بھی اچھی بولنگ کی۔

بابر اعظم نے کہا کہ ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پر جانے کا میرا خواب پورا ہوگیا۔

بابراعظم نے آج کے میچ میں 122 رنز صرف 59 گیندوں پر بنائے، اس دوران انہوں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

وہ اس سے قبل جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری اسکور کرچکے ہیں۔

تازہ ترین