• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا و دیگر وجوہات، ترکِ وطن کرنے والوں میں بھارتی کروڑ پتی سرِفہرست

کوویڈ اور دیگر وجوہات کی بنا پر ترکِ وطن کرنے والوں میں بھارت کے کروڑ پتی افراد سرِ فہرست ہیں۔ غیر ملک میں سرمایہ کاری کے بدلے شہریت حاصل کرنے والے بھارتی اُمراء کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ترکِ وطن کرنے کی وجوہات میں کوویڈ کی وبا، بڑھتا ہوا ٹیکس دباؤ، بھارت کی منقسم سیاست اور ہندو مذہبی انتہا پسندی ہے۔ 

بھارت کے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیکس دباؤ پچھلے چند برس میں 3 گنا سے زیادہ ہو گیا ہے۔ مورگن اسٹینلے کی اس حوالے سے رپورٹ میں  کہنا ہے کہ 2014 سے اب تک 23 ہزار بھارتی کروڑ پتی گھرانے بھارت چھوڑ چکے ہیں۔


جبکہ گلوبل ویلتھ مائیگریشن جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف 2020 میں ہی بھارت چھوڑنے والے امراء کی تعداد 5 ہزار تھی۔

تازہ ترین