• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو تاخیر سے انصاف ملا، پھر بھی شکرگزار ہیں، ن لیگ

لاہور(نمائندہ جنگ )مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر ن لیگ نےکہا ہے کہ شہباز شریف کو تاخیر سے انصاف ملا پھر بھی ﷲ کے شکر گزار ہیں ۔مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے شہبازشریف کی ضمانت منظوری کے فیصلے پر کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام میں کم و بیش تمام مسلم لیگ (ن کے رہنماؤں کو نشانہ بنایاگیا۔اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ یہ وہ سزا ہے جو انہیں نوازشریف کے بیانیے پر کھڑا رہنے پر ملی، جو سب نے خصوصاً شہبازشریف نے دلیری کے ساتھ قبول کی۔ ایسے حوصلے کبھی شکست نہیں کھاتے۔ مجھے شہبازشریف پر فخر ہے ۔مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدراور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نےاپنے بیان میں کہا کہ عوام اور کارکنان کی دعاؤں پر شکر گزار ہیں ۔ ﷲ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں جس نے خادم عوام شہبازشریف کو ایک بار عوام اور قانون کی نظر میں سرخرو فرمایا۔

تازہ ترین