لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم غیر سنجیدہ، حکومت نے بحرانوں میں اضافہ کیا،پنجاب میں بیڈ گورننس عروج پر ہے، عوام مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں،کارٹلائز یشن میں ملوث افراد ہمیشہ حکومتوں کا حصہ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا مگر کارٹلائزیشن کو نہ روک سکی۔ حکومت کا کسی مسئلے پر نوٹس کا مطلب اس کا سواستیاناس کرنا ہے۔ حکومتی گاڑی کو اسی طرح ریورس گیئر لگا رہا تو ملک خدانخواستہ کھائی میں جا گرے گا۔ عوام مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے بحرانوں کو کم کرنے کی بجائے اضافہ کیا۔ تین سال گزر گئے اگر کسی ایک شعبہ میں بھی بہتری ہوئی تو حکومت اسے سامنے لائے۔