• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام با ر گاہوں میں محفل قر آن کا اہتمام ہو گا، لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، شیعہ کانفرنس

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان شیعہ کانفرنس کی مجلس عامہ کا اجلاس امام بار گاہ عبا سیہ میں کانفرنس کے صدر انجینئر حاجی محمد جواد را فیعی کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں کوئٹہ شہر کی 31امام بار گا ہوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔مجلس عاملہ نے مضان مبارک کے سلسلے میں سیکورٹی اور مختلف امور پر گفتگو ہو ئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ماہ رمضان کے سلسلے میں تمام امام با ر گاہوں میں محفل قر آن پا ک کا اہتمام ہو تا ہے اس لئے یکم رمضان سے آخری روز ے تک لوڈ شیڈنگ ان اوقات میں نہ کی جائے تاکہ محفل قر آن بہترین اندازمیں ادا کی جا ئے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلوس شبہ قدر کے تمام را ستوں پر لائٹ اور صفائی کا بہترین انتظام کیا جائے ۔ گز شتہ سال حکام بالا کی طرف سے بر وقت فنڈ کی ادائیگی نہ ہو نے کی وجہ سے علمدار روڈ ، بر وری، ہز ارہ ٹاؤن میں صفائی اور لائٹ کا انتظام نہ ہو نے کی وجہ سے عزادا روں کو پر یشا نی کا سامنا کر نا پڑا ۔ہما ری حکومت سے اپیل ہے کہ علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں پا نی اور بجلی کا نظام بہتر کیا جائے اور جلوس کے راستوں پر جو تعمیراتی کام جا ری ہے انہیں 15رمضان تک مکمل کرو اکر جلوس کے روٹ کو محفوظ بنا یا جائے۔ اجلاس میں اندرونی بلو چستان کے نما ئندوں نے بذیعہ ٹیلیفون خطاب کیا اور صدر پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ صدرنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اندور ن بلو چستان تمام شہری سہو لتیں فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین