ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان میں طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشنل کائونٹرز کی تعداد میں مزید 9 کائونٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر میاں محمد نواز نے بتایا کہ ون ونڈو سہولت کائونٹرز پر دی جانے والی سہولیات کی تعداد 12 سے بڑھا کر 21 کردی گئی ہے۔ طلباء و طالبات کی آسانی کیلئے دفتر ہذا کے مین گیٹ سے ملحقہ سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے۔اور اب طلباء و طالبات کو اپنی مطلوبہ دستاویزات و دیگر دفتری ضروریات کیلئے تعلیمی بورڈ ملتان کی مرکزی بلڈنگ میں جانے کی ہرگز ضرورت نہیں ، ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ان سہولیات میں این اور سی کا اجراءاین او سی کی تصدیق،مائیگریشن سرٹیفیکیٹ (سکول و کالج)کا اجراء، اسناد کی تصدیق(آئی بی سی سی)،ڈوپلی کیٹ اینڈ ٹرپلی کیٹ رزلٹ کار ڈ کا اجراء،بعد از درستگی (نام، ولدیت، تاریخ پیدائش،)رزلٹ کارڈ کا اجراء،میرٹ سرٹیفکیٹ (میٹرک و انٹر میڈیٹ)کا اجراء،بعد از درستگی ہے /معمولی ( نام ،ولدیت،تاریخ پیدائش، وغیرہ )رزلٹ کارڈ و سند کا اجراءپیپر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواست وصولی،شکایات کا آن لائن جواب،آن لائن چیٹنگ(سوال جواب)آن لائن فائل ٹریکنگ سسٹم،ہمہ قسم ڈاک وصولی میٹرک /انٹر میڈیٹ امتحانات پاس کرنے سے قبل ریگولر طلباء و طالبات کی رجسٹریشن ریٹرن میں درستگی۔ ذاتی دستاویزات کی تصدیق، مضمون/ گروپ میں تبدیلی (رجسٹریشن ریٹرن) منسوخی رزلٹ (نہم/ گیارہویں) / دوبارہ داخلہ ۔ بعد از انسپکشن ادارہ جات کو الحاق /توسیع الحاق کے لیٹرز کا اجراء۔ انفارمیشن ڈیسک،رول نمبر سلپ (میٹرک/انٹر) کا اجراءشامل ہے۔