• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس کی کارروائی، تجاوزات قائم کرنے پر 173 افراد گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کارروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے پر 1 ہفتے میں 173 افراد کو حراست میں لیکر ان پر جرمانے عائد کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کیں کارروائیوں کے دوران متعدد گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر ٹرمینل میں بند کردیا گیا جبکہ مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے اسی طرح تجاوزات قائم کرنے پر ایک ہفتے میں 173 افراد کو گرفتار کرلیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف مشترکہ طور پر کارروائیاں کرنے سے جلد شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری خریداری کیلئے آتے وقت اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو پارکنگ میں کھڑی کریں نہ کہ سڑک کے کنارے کھڑی کر کے دیگر شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کارروئیاں جاری رہیں گی اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

تازہ ترین