• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سرگودھا جیل کا دورہ، 23 ملزم رہا

سرگودھا (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا محمد عبدالناصر نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کا دورہ کیا ۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کا معیار او رطبی سہولتوں کے بارے تفصیلا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا محمد عبدالناصر نے قیدیوں کے مسائل سننے کے علاوہ معمولی مقدمات میں ملوث 23 ملزمان کی فوری رہائی کا بھی حکم دیا ۔ اس موقع پر مجسٹریٹ فرسٹ کلاس محمد مسعود الزمان گوندل اور جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری سلطان علی کے علاوہ جیل کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین