• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ان سے بات کررہے تھے وہ اپنا مسودہ تیار کررہے تھے، نورالحق قادری


وفاقی وزیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کو دو سال تک رابطے میں رکھا، کوشش کی وہ مرکزی دھارے میں آئے اور سسٹم انہیں ڈیل کرے، ہم ان سے بات کررہے تھے وہ اپنا مسودہ تیار کر رہے تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ اسمبلی میں قرار داد کے حوالے سے کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ  مذاکرات کے دوران ہمیں پتہ چلا کہ وہ 20 اپریل کو مارچ کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے انہیں اسپیکر اسمبلی سے ملنے کا بھی کہا تھا کہ متفقہ متن آجائے، ہم نے بھرپور کوشش کہ مذاکرات کے ذریعے انھیں سمجھایا جائے۔

 نورالحق قادری نے کہا کہ گرفتاری کے بعد جس طرح رد عمل دیا گیا وہ نہ قانونی ہے نہ ہی دینی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستوں و حکومتوں کا کام منت سماجت نہیں ہوتا۔

تازہ ترین