• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم ٹی ایل پی کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثےمنجمد کرنے کی کارروائی شروع


کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اثاثے منجمد کیے جانےکی کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997کے تحت کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق  کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق11 ای ای کے تحت کی جارہی ہے، اثاثے منجمد کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک اور صوبائی محکمہ ریونیو کردار ادا کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے عہدیداروں، کارکنوں کو جاری اسلحہ لائسنسز  بھی منسوخ کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدیداروں، کارکنوں کو بینک اکاؤنٹس، جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین