• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر ایک دن کی کمائی 16 کروڑ ہوتی تو پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، ارجن کپور

بھارتی اداکار  ارجن کپور بھی سوشل میڈیا پر ایک صارف کی تو تو میں میں میں پھنس گئے، انھوں نے بچے کی مدد کے لیے کی گئی پوسٹ پر صارف کی بدتمیزی کا جواب دلیل کے ساتھ دے دیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور نے کچھ دن قبل انسٹاگرام پر ایک بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اس کی مدد کی اپیل کی تھی۔ 

انھوں نے درخواست کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ آپ میں جو کوئی بھی کچھ چندہ دینا چاہے دے سکتا ہے۔ 

ان کے اس پیغام پر ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی ایک دن کی کمائی اتنی ہے جو اس بچے کو فوری طور پر محفوظ بناسکتی ہے۔ 

اس پر ارجن کپور نے اس سوشل میڈیا صارف کو تحمل کے ساتھ جواب دیا کہ اگر میری ایک دن کی کمائی 16 کروڑ روپے سے زائد ہوتی تو پھر مجھے اسے پوسٹ کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔


ارجن نے مزید لکھا کہ ’لیکن اس بات کو جانتے ہوئے کہ میں 16 کروڑ روپے خرچ کرنے کے قابل نہیں ہوں، تو اسی وجہ سے میں نے اپنے حصے کا کام کرتے ہوئے اس پیغام کو شیئر کیا۔ 

تازہ ترین