• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا، شبلی فراز کو وزیر سائنس بنانیکا امکان

اسلام آباد( جنگ نیوز) وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد فواد چوہدری نے دوبارہ سے وزارت اطلاعات ونشریات کا عہدہ سنبھال لیا ہے جبکہ شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز جلد بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ادھر وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزارت اطلاعات ونشریات کی ذمہ داریاں دینے سے متعلق گفتگو کی۔

تازہ ترین