• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ وزیراعظم کے دورۂ کراچی سے لاعلم

وزیر اعظم عمران خان آج سندھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، اس اہم دورے کے حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آئے تو ان کا استقبال کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان آج سندھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، عمران خان میگا ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم سندھ کیلئے 446 ارب روپےکے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے، ترقیاتی منصوبوں میں 306 کلومیٹر سکھر حیدرآباد موٹر وے بھی شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان سکھر میں احساس کفالت پروگرام کی سائٹ کا دورہ کریں گے اور کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کراچی میں گورنر سندھ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تازہ ترین