• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائجیرین باشندوں کے اغواء کا کیس، ملزم کی ضمانت منظور

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نائجیرین باشندوں کے اغواء سے متعلق کیس کے ملزم علی نواز زہری کی دو لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں نائجیرین باشندوں کے اغواء سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم علی نواز زہری کی دو لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم علی نواز زہری نے نائجیرین باشندوں کو ڈیفنس پولیس سے لے کر حب چوکی پر دیگر ملزمان کے حوالے کیا تھا۔

واضح رہے کہ کیس میں گزشتہ روز  پولیس چالان پیش کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ نائجیرین باشندے بین الاقوامی منشیات اسمگل گروہ کا حصہ ہیں، بازیاب نائجیرین باشندے انٹرنیشنل اسمگلرز کی جانب سے بطور ضمانت رکھوائے گئے تھے۔

چالان کے مطابق ملزمان نصرت، جان محمد اور جعفر چرس، کوکین، آئس افریقی ممالک کواسمگل کرتے ہیں، منشیات پاکستان سے سمندری راستے افریقی ممالک میں اسمگل کی جاتی ہے۔

پولیس چالان میں بتایا گیا کہ منشیات کے خریدار بطور ضمانت اپنا ایک آدمی منشیات فروخت کرنے والوں کے پاس رکھواتے ہیں،غیر ملکیوں سے رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعہ پاکستان یا خلیجی ممالک میں وصول کی جاتی ہے۔

رقم وصولی کے بعدبطورضمانت ٹھہرے غیرملکی واپس ان کے ملک بھیج دیئے جاتے ہیں۔

تازہ ترین