• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں 45 سال عمر کے افراد کوویڈ ویکسین بک کرسکتے ہیں

لندن ( پی اے ) انگلینڈ میں 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد اب کوویڈ ویکسین بک کر سکتے ہیں کیونکہ یہ پروگرام ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔ یہ مرحلہ برطانیہ میں 50 سال سے زائد عمر کے تمام افراد اور ہائی رسک گروپس کو ویکسین کی پہلی خوراک آفر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ لوگ اب این ایچ ایس انگلینڈ کی ویب سائٹ پر کورونا وائرس ویکسین کیلئے اپنے اپائنٹمنٹس بک کر سکتے ہیں ۔ یہ ویب سائٹ ابتدا میں منگل کی صبح کریش کر گئی تھی جب اسے نئے ایج گروپ کیلئے اوپن کیا گیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اب اس راستے پر گامزن ہے جب جولائی کے آخر تک تمام بالغوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک آفر کر دی جائے گی۔ منسٹرز نے 15 اپریل تک ٹاپ 9 ترجیحی گروپس کو ویکسین کی پہلی خوراک آفر کرنے کا ٹارگٹ پورا کر لیا ہے ۔ اور اب حکومت کورونا وائرس کوویڈ 19 ویکسی نیشن پروگرام کے دوسرے مرحلے داخل ہۃو گئی ہے جہاں 50 سال سے کم عمر صحت مند بالغوں کو ویکسینز آفر کی جا رہی ہے۔ ناردرن آئر لینڈ میں 40 سے 45 سال کے افراد بھی کورونا وائرس کوویڈ 19 ویکسین حاصل کرنے کے اہل ہیں جبکہ ویلز کے کچھ ایریاز میں 40 سے 49 سال عمر کے بالغوں کو کورونا ویکسین کیلئے مدعو کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ بھر میں اب تک 32 ملین سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے ۔ ہفتے کو ریکارڈ 475230 افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی تھی ۔ اب تک 7.6 ملین افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔
تازہ ترین