کرا چی ( اسٹاف رپورٹر) چیف منسٹربلوچستان گولڈکپ ہاکی ٹور نامنٹ میں پیش آنے والے نا خوش گوار واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس جمعے کو لاہور میں ہوا ۔ جنگ کو اندورنی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کمیٹی کے سامنے پابندی کا شکارکسی بھی کھلا ڑی نے نہ تو معافی مانگی اور نہ ہیغلطی کا اعتراف کیا، البتہ کھلاڑی لگائی گئی پابندی پر کمیٹی کے سامنے پھٹ پڑے اور اسے یکسر مسترد کر تے ہوئے جانب دارانہ فیصلہ قرار دیا ۔ نیشنل بنک کے منیجر رانا مجاہد علی خان کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، کھلاڑیوں میں شفقت رسول ،سید کاشف شاہ، حسیب کے علاوہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر انجم سعید، امپائرز منیجر کامران شریف چوہدری،کوچز پنجاب کلرز مجاہد افضل ،رائے عثمان،کوچ نیشنل بنک طاہر زمان نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔