• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز ہیڈ کوچز کیلئے درخواستیں طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچز کے لیے 90 اسامیوں پر تقرری کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔ ہر کوچ اپنی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سینئر اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کا ذمہ دار ہوگا۔ بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو ان کوچنگ رولز میں ترجیح دی جائے گی، اس دوران پی سی بی لیول ٹو کوالیفائیڈ کوچز کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سطح پر مدت ملازمت کے تحت کامیاب کوچز سے بھی ایک سالہ معاہدہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین