• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں،سعیدغنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیراور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعیدغنی نے کہا ہے کہ کراچی میں نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے کیلئے واٹربورڈ کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔سندھ حکومت کراچی کے تمام شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی یکساں سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹربورڈکے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کورمضان المبارک کے دوران دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جائیں، اجلاس کے دوران ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے صوبائی وزیرکورمضان المبارک میں فراہمی ونکاسی آب کے لئے واٹر بورڈکے خصوصی اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرنے اپنے حلقہ انتخاب میں پانی کی کمیابی کی شکایات کی وجوہات معلوم کیں اور ان کے فوری خاتمے کے احکامات بھی دیئے،اجلاس میں پی پی کے رہنما فرحان غنی،احمد علی واٹربورڈ کے چیف انجینئر واٹرٹرنک مین ظفر پلیجو، سپرنٹنڈنگ انجینئر روشن دین،محمد ریاض، ایگزیکٹیو انجینئر اعجاز احمد، عمران عبداللہ،عرفان اللہ، صدیق تونیو، عزیزاللہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین