نو مسلم آرزو کی حوالگی سے متعلق شوہر کی اپیل مسترد
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو مسلم آرزو کی حوالگی سے متعلق شوہر کی اپیل مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے نو مسلم آرزو فاطمہ کی حوالگی سے متعلق آرزو کے شوہر علی اظہر کی اپیل مسترد کردی ۔ جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں نو مسلم آرزو فاطمہ کی حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے آرزو فاطمہ کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیا تھا ، آرزو فاطمہ کے مبینہ شوہر علی اظہر نے حوالگی کی درخوست دائر کی تھی ،اس سے قبل علی اظہر کی درخواست فیملی کورٹ سے بھی مسترد ہوچکی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید