• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن کیخلاف ریفرنس ، فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفیٰ پُھل کے خلاف ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی۔ عدالت نے ملزم کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے، دوران سماعت شریک ملزم ذوالفقار علی کی عدم حاضری کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی، عدالت نے ریفرنس کی سماعت 5مئی تک کے لئے ملتوی کردی۔

تازہ ترین