• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں آم کے درخت کاٹنے پر پابندی لگادی

ملتان(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس شاہد وحید نے ملتان کی مختلف ہاؤسنگ کالونیوں کے تعمیراتی کاموں کے دوران آم کے درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی ہے۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن اور ڈی جی ایم ڈی اے کو عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دینے کی ہدایت بھی کی گئی، قبل ازیں عدالت عالیہ میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے آموں کے درختوں کی کٹائی کے حوالے سے رٹ دائر کی تھی جس میں صدر بار سید ریاض الحسن گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ مختلف کالونیوں کے نام پر آموں کے درختوں کی بے دردی سے کٹائی جاری ہے، ماحولیاتی آلودگی کی تبدیلی کی بڑی وجہ بھی درختوں کی کمی ہے جس پر عدالت عالیہ نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ڈی جی ایم ڈی اے کو عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دینے کی ہدایت بھی جاری کردی۔ آئندہ سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین