• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر سیکنڈری کی اسامی خالی، ڈائریکٹر پرائمری کو ہٹانے کی سفارش

کراچی( سید محمد عسکری) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر 320 سے زائد دہرے چارج، او پی ایس اور لک آفٹر افسران کو ہٹانے کے بجائے طویل عرصے سے محکمہ تعلیم میں تعینات سینئر افسران کو ہٹانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے دہرے چارج کے حامل قائم مقام سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو نے 20 گریڈ کی سینئر افسر ڈائریکٹر پرائمری کراچی رفیعہ حلیم کو ہٹا کر رپورٹ کرنے اور ان کی جگہ اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن عابدہ لودھی کو ڈائریکٹر پرائمری مقرر کرنے کی سفارش کردی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ سمری چیف سکرٹری سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈائریکٹر سیکنڈری کراچی کی اسامی گزشتہ کئی ماہ سے خالی ہے اور وہاں 20 گریڈ کی اسامی پر 19 گریڈ کی ایسی خاتون افسر کا تقرر کیا گیا ہے جن کے پاس تین سے چار عہدوں کا چارج ہے اور ان پر ہائی کورٹ کے تینوں فیصلوں کا اطلاق ہوتا ہے یعنی او پی ایس، لک آفٹر اور دہرا چارج مگر محکمہ تعلیم نے ادہر آنکھیں بند رکھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم کے پی ایس اقرار ان معاملات کو دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے سیکریٹری تعلیم بھی بے بس ہیں۔

تازہ ترین