سکھر (بیورورپورٹ ) وزیراعظم عمران خان خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے مختصر دورے پر سکھر پہنچے، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی، اسد عمر؛ ثانیہ نشتر، عثمان ڈار اور دیگر رہنما بھی تھے۔ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر عمران خان کی جانب سے سرکاری افسران اور پارٹی رہنماوں کو ایئر پورٹ آنے اور استقبال کرنے سے منع کردیا گیا تھا۔ عمران خان کی جانب سے یہ بھی ہدایات دی گئی تھیں کہ ان کے دورے کے باعث یونیورسٹی میں نظام تعلیم اور معمول کی ٹریفک متاثر نہ ہو۔