• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کی چوریاں اور ڈاکے، گاڑی، 5 موٹرسائیکل بھی اڑالئے گئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آبادکے مختلف علا قوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے ایک کاراورپانچ موٹرسائیکل اڑا لئے گئے ۔ چیک ڈس آنر کے بھی متعدد مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تھانہ ٹیکسلا کے علا قے ٹیکسلا چوک میں زوہیب اکبر سے نامعلوم افراد نے موبائل فون اور 15 ہزار روپے چھین لئے گئے ۔ تھانہ صدر بیرونی کے علا قے رات ڈھوک نور میں امتیاز سے موبائل فون ،اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین لئے گئے ،تھانہ نیوٹاون کے علاقے سے بشارت ،تھانہ ریس کورس کے علاقے سے افتخار،تھانہ ائرپورٹ کے علاقے سے آصف کے موٹرسائیکل چورلے اڑے۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں چوروں نے کامران کے گھر سے ایل ای ڈی اور ڈی ای آر چور ی کرلی۔ تھانہ ویسٹرج کے علاقے میں امجد اور حرا نے نذیر سے امانتاًلی گئی رقم خورد برد کرلی ۔ تھانہ روات کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوراجہ قیصر کے گھر داخل ہوئے اور مجموعی طورپر تین لاکھ روپے ،گاڑی کی چابی اوردیگر اشیاء لے کر فرار ہوگئے ، جاوید کے پلاٹ سے تین انجن پیٹر چوری کرلئے گئے ۔ سٹی پولیس نے پرویز حسین کی رپورٹ پر ارسلان کے خلاف 16 لاکھ روپے اور روات پولیس نے عاصم منظور کی رپور ٹ پر عدیل کیخلاف 20 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تھانہ رمنا کے علا قے جی الیون میں محمد فریاد سے دو افراد نے موبائل اور نقدی مالیت 50 ہزار روپے چھین لئے۔تھانہ سبزی منڈی کے علا قے آئی ٹین فور میں سید شاہ کی کار ایل ای بی 7148 چوری کر لی گئی ،تھانہ کورال کے علا قے غوری فور میں حماد صدیقی کا موٹر سائیکل آر آئی ایم 7748 ،تھانہ کوہسار کے علا قے بلیوایریا میں انور زیب کا موٹرسائیکل اے ایل ایل 868 چوری کر لیا گیا ۔تھانہ گولڑہ کے علا قے گولڑہ میں سجاد احمد کے گھر سے 9 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کر لئے گئے ۔ تھانہ رمنا کے علا قے جی بارہ میں عاصم مسیح کے گھر سے ایل ای ڈی ،نقدی اور زیورات چوری ، تھانہ نون کے علا قے شمس ٹائون میں خالد جمیل کی کمپنی سے 7 لاکھ روپے مالیت کی کا پر کیبل چوری کر لی گئی۔تھانہ رمنا کے علا قے جی الیون ون میں جہانگیر خان کے دفتر سے 12 لاکھ 50 ہزار وپے چوری کر لئے گئے ۔ لوہی بھیر پولیس نے ریاض احمد کی رپورٹ پر یاسر کے خلاف 13 لاکھ 50 ہزار روپے اور مارگلہ پولیس نےشاہد خان کی رپورٹ پر محمد ادریس اور شفیق کے خلاف 2 لاکھ روپے چیک ڈس آنرکا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تازہ ترین