• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علا قوں سے تین شادی شدہ خواتین ،ایک دوشیزہ ،بارہ سالہ لڑکی اور 26سالہ نوجوان کو اغواء کرلیاگیا۔تھانہ گنج منڈی کے علاقے میں اشرف کے گھر آنے والے جعلی پیر ریاض نے ارشد کے ساتھ مل کر شہری اشرف کی اہلیہ (ث) کو اغواء کرلیا۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقے سے یوسف کی اہلیہ (ش)تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں محبوب کی اہلیہ(ک) اغواء ہو گئیں ،گھر سے دو لاکھ روپے اور دو موبائل بھی غائب تھے ۔ تھانہ ٹیکسلا میں پنڈ نوشہری کی ریشم جان نے رپورٹ درج کرائی کہ میری 12سالہ بیٹی (ف) کو میری بہن کا بیٹا آصف اغواء کر کے لے گیا۔ محمد اقبال نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ میری پچیس سالہ بیٹی (ش) کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔نوید انجم نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ میرےچھبیس سالہ بھائی حمید کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ۔ ادھر اسلام آباد سے 50سالہ شہری حبیب خان لاپتہ ہوگیا،واقعہ تھانہ بنی گالہ کی حدود میں پیش آیا ۔ ابرار احمد خان سکنہ لکھوال کی طرف پولیس کو درخواست دی گئی کہ میرابہنوئی حبیب خان 12 اپریل کو گھر سے 9بجے چک شہزاد سکیم ایریا میں فارم ہاوس پر ڈیوٹی کرنے گیا جو تاحال گھرواپس نہیں آیا۔
تازہ ترین