• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ الزبتھ نے پرنس فلپ کیساتھ پرانی تصویر شیئر کردی

پرنس فلپ کی آخری رسومات سے ایک دن قبل  ملکہ الزبتھ نے شوہر کے ہمراہ پرانی تصویر شیئر کردی۔

برطانوی شاہی خاندان کے اکاؤنٹ سے ملکہ الزبتھ اور پرنس فلپ کی پرانی تصویر شیئر کی گئی جس کے ساتھ پیغام لکھا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی خواہش پر یہ پرائیویٹ تصویر شیئر کی گئی ہے جو سال 2003 کی ہے۔

برطانوی شاہی خاندان کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصویر کو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔

دوسری جانب پرنس فلپ کی خواہش کے مطابق انکی میت آخری رسومات کے لیے ان کی خود تیار کردہ گاڑی میں لے جائی جائے گی۔پرنس فلپ نے اپنی زندگی میں ہی ملکہ سے اپنی خواہش کا اظہار کر رکھا تھا۔

رپورٹس کے مطابق پرنس فلپ کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پرنس فلم 9اپریل کو علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

تازہ ترین