• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی ایک سال کے اندر تیسری ڈوز لگانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے

امریکی دواساز کمپنی فائزر کا کہناہے کہ کورونا وائرس کی ایک سال کے اندر تیسری ڈوز لگانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔

فائزر  کمپنی کےسربراہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ممکنہ طور پر فائزر کورونا ویکسین کی چھ سے 12 ماہ کے اندر ایک اور ڈوز لگوانی پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی سالانہ بنیاد پر ڈوز لگانے پر تحقیق جاری ہے۔

کوروناویکسین کی تیسری ڈوز لگوانےسےمتعلق کوروناکی نئی اقسام اہم کردار ادا کریں گی۔

تحقیق کاروں کو فی الحال اندازہ نہیں ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں وائرس کیخلاف کب تک تحفظ فراہم کرسکیں گی۔

تازہ ترین