تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے ، کمزور طبقے کو انصاف صرف قانون کی حکمرانی سے ہی مل سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری صف میں ہو تو حاجی اور دوسرے کی صف میں ہو تو کرپٹ، مگر احتساب سب کا ہونا چاہیے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کاکرپشن مٹاؤ ملک بچاؤمارچ سندھ کےمختلف شہروں سےہوتاہواسکھرپہنچ گیاہے۔شاہ محمود قریشی کی قیادت میں شروع ہونےوالا5 روزہ مارچ دوپہرمیں پنوعاقل،گھوٹکی سےہوتاہوا،رحیم یارخان کےقریب آج شام اختتام پذیرہوجائےگا۔
مارچ کےچوتھےروزشکارپورمیں شرکاسےخطاب کرتےہوئےمحمود قریشی نےکہاکہ سیاسی جماعتوں نےغیرجمہوری رویہ اپنارکھاہے۔سندھ کےعوام نےکرپشن کےخلاف کھڑےہونےکافیصلہ کرلیا۔
ان کاکہناتھاکہ سودپرقرض لینےسے ملک پرقرض بڑھتاہی جارہاہے،آئی ایم ایف سےلیا قرضہ بھی کرپشن کی نذرہوجاتاہے۔
شاہ محمود قریشی نےمزیدکہاکہ جب تک نچلی سطح تک انصاف نہیں ملےگامسئلہ حل نہیں ہوگا۔