• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی کورونا میں مبتلا

بھارت کے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

منیش ملہوترا نے کچھ دیر قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

بھارتی فیشن ڈیزائنر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔‘

منیش ملہوترا نے کہا کہ ’میں ڈاکٹرز کی ہدایت کردہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہوں۔‘

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب کے سپورٹ اور پیار کے لیے بہت شکریہ۔‘

 بھارتی فیشن ڈیزائنر نے مزید کہا کہ ’براہِ کرم ایس او پیز کو اپناتے ہوئے اپنا خیال رکھیں۔‘

منیش ملہوترا کے اس ٹوئٹ پر اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اکشے کمار، عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین