• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدہ طوبیٰ عامر کی پہلی بار والد کیساتھ تصویر منظرِ عام پر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کی پہلی بار اپنے والد کے ساتھ تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے ہمراہ پہلی بار اپنی تصویر شیئر کی ہے۔


تصویر میں سیدہ طوبیٰ عامر اور اُن کے والد کے ساتھ اُن کے پالتو طوطے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سیدہ طوبیٰ عامر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارا ماسکو سلطان (طوطا)، میری اور پاپا کی تصویر خراب کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’تصویر دیکھنے کے بعد ماشاءاللّہ لازمی کہیں۔‘

خیال رہے کہ سیدہ طوبیٰ عامر نے گزشتہ سال ہی اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے۔

اُن کے پہلے ڈرامے کا نام ’بھڑاس‘ تھا جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سیدہ طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی ہے، اُن کی سابقہ اہلیہ بُشریٰ عامر تھیں جن سے اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

تازہ ترین