• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرلائنز کی پانچ برس بعد برطانیہ کےلیے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز برطانیہ کےلیے پروازوں کی تیاری میں مصروف ہے، برٹش پاکستانی کمیونٹی قومی ایئر لائن کی پانچ سال کے بعد دوبارہ بحالی کےلیے پُرامید ہیں۔

لندن سے ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کےلیے فلائٹ آپریشن کےلیے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ اپریشن سے قبل کیٹرنگ سروس کےلیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

پی آئی اے نے برطانیہ کے تین اسٹیشنز پر کیٹرنگ کے لیے درخواست طلب کر لی ہیں۔ مانچسٹر، لندن اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کےلیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری منیجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی آئی اے نے لندن مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کےلیے کیٹرنگ سروس کےلیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی۔ 

اس وقت برطانیہ سی اے اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے، جہاں وہ آڈٹ کر رہی ہے اس سلسلے میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے آڈٹ کی کامیابی کے بعد پی آئی اے کو پروازوں کی جلد بحالی کی امید ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید