• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں شامل ملازمین کو دعوت پر بلالیا

محسن نقوی - فوٹو: فائل
محسن نقوی - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں شامل ملازمین کو دعوت پر بلالیا۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ 7 فروری کو دوپہر کے کھانے پر ایک ہزار سے زائد ورکرز شرکت کریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 7 فروری کی شام 7 بجے ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی 7 فروری کی رات ساڑھے سات بجے ہوگی۔

لائٹ شو اور انفرادی پرفارمنس بھی تقریب میں پیش کی جائیں گی۔ شائقین کرکٹ کےلیے داخلہ فری ہوگا، دروازے ساڑھے پانچ بجے کھولے جائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 7 فروری کی دوپہر ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید