برطانیہ میں اسکینڈی نیویا سے یخ بستہ ہواؤں کے خدشے کے پیش نظر درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان سامنے آیا ہے۔
برطانیہ آنے والے دنوں میں اسکینڈی نیویا سے چلنے والی شدید سرد ہواؤں کی زد میں آ سکتا ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
ڈبلیو ایکس چارٹس کے مطابق 9 فروری 2025ء ملک کے سرد ترین دنوں میں سے ایک ہو سکتا ہے کیونکہ منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کا برفانی طوفان پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یو کے ایچ ایس اے نے کہا ہے کہ ’اب ایک مضبوط اشارہ مل رہا ہے کہ ابتدائی مدت میں اسکا نڈے نیویا پر ہائی پریشر کا اثر غالب آ سکتا ہے، جو برطانیہ پر بھی اپنا اثر ڈالے گا۔‘
ایچ ایس اے نے مزید کہا کہ ’اس سے زیادہ تر خشک اور مستحکم موسم متوقع ہے، لیکن مشرقی سمت سے چلنے والی سرد ہواؤں کے باعث ملک بھر میں سخت سردی اور کم درجہ حرارت کا امکان بڑھ جائے گا۔‘