• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح کی انتخابی مہم، مریم نواز کراچی آئیں گی

کراچی کے حلقے این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نون لیگی رہنما مریم نواز کراچی آئیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 249 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے 24 اپریل کو 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے مریم نواز کو ریلی کے ہمراہ اندرونِ شہر لے جایا جائے گا۔

اپنے 3 روزہ دورے کے دوران مریم نواز کراچی میں ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گی۔


ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد سندھ میں مریم نواز کا یہ پہلا شو آف پاور ہو گا۔

مریم نواز شریف کے دورہ کراچی کے لیے مسلم لیگ نون نے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

تازہ ترین